مریدکے(نامہ نگار) تحریک اللہ اکبر نے بلدیاتی الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ تحصیل مریدکے کے صدر عبدالرحمٰن بھائی نے بتایا کہ ان کی تنظیم مریدکے کی ہر یونین کونسل میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔اس حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ مارچ کے دوسرے ہفتے میں ورکرز کنونشن ہوگا جس میں تحصیل بھر سے کارکنان شریک ہونگے۔ایک سوال پر عبدالرحمٰن کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت بلدیاتی الیکشن میں دوسری جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنت کے آپشنز کھلے رکھے گی ۔