واربرٹن (نامہ نگار) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں بلدیاتی اداروں کے چیئرمینوں کیخلاف کاروائی کیلئے شکنجہ تیز کر دیا ،محکمہ اینٹی کرپشن کے ذریعے 17 اکتوبر 2021 سے یکم جنوری 2022تک کا آڈٹ کرنے کا حکم ،مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے محکمہ اینٹی کرپشن کو ذمہ داری دی کہ وہ صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں یونین کونسلوں ،میونسپل کمیٹیوں، میونسپل کارپوریشنز کے چیئرمینوں کیخلاف کارروائی کیلئے تین ماہ کا آڈٹ کر کے ایک ماہ کے اندر رپورٹ پیش کریں تاکہ بلدیاتی اداروں کے فنڈز میں خورد برد کرنیوالے چیئرمینوں کیخلاف کارروائی کر کے آئندہ انتخابات میں کرپشن میں ملوث چیئرمینوں کو نااہل قرار دیکر الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جاسکے، مراسلہ صوبہ بھر کے اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹرز اینٹی کرپشن کو ارسال کر دیا گیا ہے اور چند دن کے اندر کارروائی شروع کی جارہی ہے ۔