افواج پاکستان مادر وطن کی حفاظت کیلئے ہر دم چوکنا ہیں: صدیق مہر


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ پاک فضائیہ کی جنگی اور پیشہ روانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے 27 فروری کو قوم کے بہادر سپوتوں نے بھارتی شر انگیزی کا منہ توڑ جواب دیکر ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ افواج پاکستان مادر وطن کی حفاظت کیلئے ہر دم چوکنا ہیں اور کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کیلئے تیار ہیں ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 81 چوہدری محمد صدیق مہر نے اپنی رہائشگاہ پر بلدیاتی امیدواران اور کارکنوں کے ساتھ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور بزدل دشمن کی ہر مہم جوئی کا بھرپور سبق سکھایا گیا ہے اور آئندہ بھی جب دشمن میلی آنکھ سے ارض وطن کی طرف دیکھے گا اسکو کرارا اور کاری ضرب والا جواب ملے گا۔

ای پیپر دی نیشن