گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مرکزی انجمن تاجران کے صدر شیخ بابر کھرانہ اور بابو لیاقت حمید سینئر نائب صدر بورڈ بازار الماریاں نے کہا ہے کہ بنک اسکوائر بورڈ بازار الماریاں کا حصہ ہے اور اس کے الیکشن کا فیصلہ کرنے کا اختیار کسی فرد واحد کے پاس نہیں بلکہ ایک بورڈ موجود ہے جو کہ الیکشن کمیشن اور الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کرتا ہے مرکزی انجمن تاجران کسی بھی قسم کے خود ساختہ الیکشن کو تسلیم نہیں کرتی اور اگر کوئی شخص کسی بھی مارکیٹ کا الیکشن لڑنے کا خواہشمند ہے تو تو مرکزی انجمن تاجران سے رابطہ کرے تاکہ ایک غیر جانبدارانہ الیکشن کمیشن تشکیل دے کر امور سرانجام دیئے جائیں نہ کہ کوئی فرد واحد اپنا ہی الیکشن کمیشن اور اپنا ہی بندہ مخالف کھڑا کرکے ٹیکنکل طریقے سے سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش نہ کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی انجمن تاجران کے آفس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ہے۔
بنک اسکوائر بورڈ بازار الماریاں کا حصہ ہے:شیخ بابر کھرانہ‘ لیاقت حمید
Feb 28, 2022