نجی تعلیمی اداروں کو یکساں نصاب تعلیم کا پابند کیا گیا :اعجاز احمد گورائیہ 

Feb 28, 2022


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل سٹی گوجرانوالہ مردانہ اور زنانہ چوہدری اعجاز احمد گورائیہ نے کہا ہے کہنجی تعلیمی اداروں کو یکساں نصاب تعلیم کا پابند کیا گیا ہے۔ شرح خواندگی میں سو فیصد اضافہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیٹا پنجاب کے مرکزی چیئرمین احسان علی گورائیہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کیا انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اقدامات پر عمل پیرا ہو کر شرح خواندگی میں اضافہ کیا جاسکتا ہے اعجاز احمد گورائیہ نے کہا کہ درس کتب کی مفت فراہمی قرآن مجید کو لازمی مضمون کی حیثیت سے سلیبس میں شامل کرنا یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ اہم ترین فیصلے ہیں جس کی وجہ سے فروغ تعلیم میں مدد ملے گی ۔

مزیدخبریں