گوجرانوالہ ڈویژن  میں متعدد حکومتی وکٹیں گرنے والی ہیں: عابد رضا کوٹلہ

Feb 28, 2022


 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے ڈویثرنل صدر عابد رضا کوٹلہ نے کہا ہے ڈویژن گوجرانوالہ میں متعدد حکومتی وکٹیں گرنے والی ہیں جلد اعلان کریں گے۔ حکومت کے بوریا بستر گول کرنے کا وقت ہوا چاہتا ہے عدم اعتماد میں فیصلے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر دیگر اپوزیشن اور حکومتی اتحادی جماعتوں کے ساتھ باہمی مشاورت سے کریں گے۔مسلم لیگ ن کا حتمی فیصلہ قائد میاں محمد نواز شریف کریں نگے جو سب کو قبول ہوگا۔ ضلع گوجرانوالہ کے صدر قیصر اقبال سندھو،جنرل سیکرٹری شعیب الطاف چیمہ اور سیکرٹری اطلاعات میاں مدثر نزیر سے مشاورت کی۔عابد رضا نے کہا کہ تنظیم سازی میں نظریاتی محنتی کارکنوں کو نظر انداز کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا مسلم لیگ ن بڑی سیاسی جماعت ہے اختلاف رائے کا احترام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مارچ کا مہینہ اہم ہے اپوزیشن جماعتیں عدم اعتماد پر متفق ہیں کامیابی نوشتہ دیوار ہے حکمرانوں کے گھبرانے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔انہوں نے ضلعی صدر قیصر سندھو،ضلعی جنرل سیکرٹری شعیب الطاف اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات میاں مدثر نذیر کو جلد از جلد ممبر سازی مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔

مزیدخبریں