علی زیدی لکی عمرانی سرکس کا جوکر،آغا رفیع اللہ 

Feb 28, 2022

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے وفاقی وزیر علی زیدی کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ علی زیدی لکی عمرانی سرکس کا جوکر ہے، ہمیشہ ڈرامہ بازی کے بل بوتے اپنا قد بڑھانے کے چکر میں ہوتا ہے۔آغا رفیع اللہ  نے کہاکہ علی زیدی سندھ کا مجرم ہے، جس نے صوبے کے جزائر پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے علی زیدی کے ڈاکے کو ناکام بنایا۔انہوں نے کہاکہ علی زیدی سمیت پوری پی ٹی آئی کے پاس اپنی حکومت کی کارکردگی بتانے کے لئے کچھ نہیں ہے۔آغارفیع اللہ نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت عظیم الشان عوامی مارچ نے لکی عمرانی سرکس کے جوکروں کی نیندیں حرام کردی ہیں
آغا رفیع اللہ 

مزیدخبریں