خواتین عصری تعلیم کیساتھ قرآن با ترجمہ پڑھنا شعار بنائیں، بیگم مولانا سلفی 

کراچی (سٹی نیوز) جامعہ ستاریہ اسلامیہ گلشن اقبال  کراچی کے مدیر مولانا پروفیسر محمد سلفی کی شریک حیات مفتی عبدالقہاردھلوی رحمتہ اللہ کی دعوت پر قرآن مجید کا انگلش میں ترجمہ کرنے والی مبلغہ مسزسلفی نے پاکستانی خواتین کیلئے جماعت کے میڈیا ترجمان عبدالرحمان عابد حقانی کو  اپنا اسلامی ،تاریخی اور وضاحتی بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان میں بسنے والی کروڑوں خواتین اپنی عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ اگر قرآن مجید باترجمہ پڑھنے کو اپناشعار بنا لیں تو انہیں معاشرتی و خاندانی اور اسلامی مسائل سے بخوبی  آگاہی فراہم ہوسکتی ہے ، انہوں نے کہا کہ میں ہر روز  جماعتی و غیر جماعتی  خواتین کو ان کے گھر کے مسائل کو حل کرنے کے حوالہ سے قرآن وحدیث سے آگاہی فراہم کرتی رہتی  ہوں مسز سلفی نے کہا کہ پاکستان کے پوش علاقوں مین رہائش پزیر خواتین اور طالبات موٹیویشنل اسپیکرز کی گفتگو بڑے انہماک سے سنتی ہیں اور اسے فالو کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ دیار غیر سے مستعار بلائے گئے (Motivational Speaker ) سلیکٹڈ موضوعات پر بڑی اھم اور دلچسب گفتگو کرتے ہیں لیکن ہماری خاندانی اور معاشرتی ناہمواریوںکے حوالہ سے اسلامی طرز زندگی پر لیکچر نہیں دیتے ۔ مسز سلفی نے اپنے بیان کو سمیٹتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے کی (Educated ) تعلیم یافتہ اور ان پڑھ خواتین و طالبات کو چاہیے کہ وہ مدارس دینیہ کی فارغ التحصیل خواتین و طالبات اورخصوصاً مدارس کی  معلمات کے پاس بیٹھ کر ان سے اپنے لیے ، اپنے بچوں کیلئے اور خصوصاً نوجوان نسل کو بے راہ روی سے نکالنے کیلئے آداب زندگی کے قواعد وضوابط روز مرہ امور کے بارے میں سوال و جواب کی ڈسکشن کر کے اپنی زندگی کی راہوں کو ہموار کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہیں۔
بیگم مولانا سلفی 

ای پیپر دی نیشن