حیدرآباد (نامہ نگار) مہنگائی کے طوفان کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر پورے ملک میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے اس سلسلے میں جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے تحت پکا قلعہ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ احتجاجی مظاہرہ امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان کی قیادت میں ہوا ۔ احتجاجی مظاہرے سے نائب امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عبدالقیوم شیخ،سردار زبیر خادم حسین سولنگی ، جنر ل سیکریٹری ظہیر الدین شیخ ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالباسط خان اور جماعت اسلامی کے رہنما و سابق یوسی ناظم سلیم خان ، ناظم زون سمیع دلشادنے بھی خطاب کیا ۔ امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے کہا کہ جماعت اسلامی نئی حلقہ بندیوں کو یکسر مسترد کرتی ہے ۔ حکومت سندھ نے بلدیاتی آرڈینس کے ذدیعے سے ضلع حیدرآباد کو جو پہلے کارپوریشن تھی ، ضلع کونسل تھی اس کو ختم کر کے ٹائونز میں تبدیل کر دیا ہے ، قاسم آباد، لطیف آباد ، حیدرآباد شہر کو تین حصوں میں تقیسم کر دیا ، حکومت سندھ کا منصوبہ یہ ہے کہ اس تقیسم کے ذریعے سے پیپلز پارٹی کا جیالا مئیر اس شہر کے اوپر مسلط کیا جائے اس لیے ساری منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ، شہریوں کو تقیسم کر کے پریٹ آباد کو 2ٹائون میں تقیسم کر دیا گیا ، حکومت شہریوں کے حقوق غصب کرنا چاہتی ہے ، شہریوں کی آواز کو دبایا جا رہا ہے، جماعت اسلامی اس حکومتی اقدام کے خلاف احتجاج جا ری رکھے ہوئے ہے جماعت اسلامی عوام سے اپیل کرتی ہے کے بلدیاتی آرڈینس کے خلاف حکمرانوں کو مجبور کریں گے کہ وہ ظلم کے نظام کو تبدیل کرے ، ظلم کا خاتمہ کریں ، عوام کو ان کے بنیادی حقوق فراہم کریں حیدرآباد شہر کو اس کا حق دیا جائے ۔انھوں نے کہا کہ حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو IMFکے حوالے کر دیا ،ا س قوم کو معاشی، سیاسی اور انتظامی طور پر آئی ایم ایف اور ولڈ بینک کا غلام بنایا جا رہا ہے ، جماعت اسلامی پورے ملک میں اس کے خلاف سراپا احتجاج ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ حیسکو عوام کا خون چوس رہی ہے ، ڈیٹکیشن کے نام پر بھتہ وصول کیا جا رہا ہے ، پکا قلعہ کی عوام کو جو ہر ماہ باقاعدگی سے بل ادا کرتے ہیں ان کے کنکشن کاٹ دیے گئے ہیں یہ حیسکو کی کھلی بدمعاشی ہے حیسکو خود کو لگام دے جماعت اسلامی حیسکو کے خلاف بھر پور احتجاج کرے گی ۔ حیدرآباد شہر مکمل تباہ ہو گیا ہے شہر ، محلے ، گلیاں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں ، جگہ جکہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ، حیدرآباد کی سڑکیں کھنڈرات کا منقطع پیش کر رہی ہیں لیکن یہاں کے منتخب نمائندے غفلت کی نیند سوئے ہوئے ہیں ، حکومت نے حیدرآباد کو لاوارث سمجھ کر چھوڑ دیا ہے لیکن جماعت اسلامی حیدرآباد کی وارث ہے ہم اہل اقتدار سے حیدرآباد کا حق لے کر رہیں گے ۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت بلدیاتی آرڈینس میں حیدرآباد کو تقسیم کیا جا رہا ہے اسے منسوخ کیا جائے ۔
پی پی حکومت سندھ کے شہریوں کے حقوق غضب کرنا چاہتی ہے
Feb 28, 2022