گندم کی سرکاری خریداری کا ہدف بروقت مکمل کیا جائے‘ اعجاز شاہ

میرپورخاص (بیورورپورٹ) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص سید اعجاز علی شاہ نے کہا ہے جن بھی اضلاع کے تعلقوں میں گندم کی فصل اترنا شروع ہو گئی ہے ان علاقوں میں سب سے پہلے گندم خریداری کا عمل شروع کیا جائے سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ گندم کی خریداری ہدف کو اپنے وقت پر مکمل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آبادٖگاروں میں باردانے کی تقسیم اور گندم خریداری کے  ہدف کو مکمل کرنے کے حوالے سے متعلقہ  اہلکاروں سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آباد گاروں کو گندم کی رقم وقت پر ادا کی جائے سب سے پہلے چھوٹے آباد گاروں کو باردانہ فراہم کیا جائے تاکہ ان کو فائدہ ہو سکے۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کے سندھ حکومت کے مطابق میرپورخاص ریجن کو گندم خریداری کا  5 لاکھ 82 ہزار 2 سو میٹرک ٹن کا ہدف دیا گیا ہے جس میں میرپورخاص کو 3 لاکھ 50 ہزار، عمرکوٹ کو2 لاکھ 23ہزار اور تھرپارکر کے لئے 9 ہزار 200 میٹرک ٹن کا  ہدف مقرر کیا گیا ہے، جب کے حکومت سندھ محکمہ خوراک کی جانب سے گندم خریداری کے میرپورخاص رینج کے لیئے41 سینٹر قائم کیئے گئے ہیں جس میں 20 میرپورخاص 20   عمرکوٹ جب کے تھر پارکر کے لیئے ایک خریداری سینٹر مقرر کیا گیا ہے اس وقت میرپورخاص کے لیئے 96 ہزار ایک سو بوریاں،  2لاکھ 2 ہزار 96 کٹے، عمرکوٹ کے لیئے  56 ہزار4 سئو بوریاں، 81 ہزار 814 کٹے تھرپارکر کیلئے 3ہزار 794 بوریاں جب کے  16 ہزار 85 کٹے موجود ہیں ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوہو، ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سلامت علی  میمن، ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ طاہر علی میمن، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ زاہد حسین بلوچ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عمرکوٹ میر علی محمد ٹالپر، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرتھر پارکر امجد احمد میمن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر خرم چنہ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر میرپورخاص حاتم علی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن