کچرا چننے والے افراد کورونا وائرس  سے بے خبر‘ زندگیوں کو خطرات لاحق

سکھر( بیور و رپورٹ) ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی کورونا وائرس بعد اومی وائرس لہر کے باعث سکھر انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے بلند و بانگ دعوئے تو کئے جارہے ہیں  لیکن ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے انتظامیہ سنجیدہ دیکھائی نہیں دیتی، سکھر اور اسکے گرد نواح کے علاقوں میں کچہرہ چننے والے افراد جن میں بچے ،بوڑھے،جوان لوگ اومی کورونا وائرس سے بے خبر کچہرے کے ڈھیروں سے ضرورت اور فروخت کیلئے سامان چننے میں مصروف ہیں شہری حلقوں کی جانب سے شکایت کے باوجود انتظامیہ آگاہی دینے اور ایس اوپیز پر عملدرآمد کرانے میں ناکام نظر آتی ہے جس کے باعث شہر میں کورونا وباء ایک بار پھیلنے کا خدشہ بڑھ رہا ہے ۔سکھر کے شہری و سماجی حلقوں نے سکھر انتظامیہ سے نوٹس لیکر کچہرہ چننے والے افراد سمیت دیگر افراد کی زندگیاں بچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن