اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ایکسپریس وے سے ملحقہ پی ڈبلیوڈی سے میڈیا ٹائون تک کی سڑک متعلقہ اداروں کی عدم توجہی کے باعث زمانہ قدیم کا منظرپیش کرنے لگی ہے مصروف ترین پی ڈبلیوروڑ پر جہاں جگہ جگہ بڑے گڑھے بنے ہوئے ہیں وہاں بدترین ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کے باعث یہاں سے گزرنا کسی آزمائش سے بھی کم نہیں گھنٹوں ٹریفک کے نظام کا مفلوج رہنا روز کا معمول بن کر رہ گیا ہے بارش کے دنوں میں سڑک عملی طور پرتالاب کا منظر پیش کرتی ہے پی ڈبلیو ڈی اور ا س سے ملحقہ مختلف سوسائٹیوں کے مکینوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ پی ڈبلیو ڈی روڈ لاوارث قرار دینے کے بجائے اس کی تعمیر نو اور فوری مرمت کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔
پی ڈبلیوڈی سے میڈیا ٹائون تک سڑک زمانہ قدیم کا منظرپیش کرنے لگی
Feb 28, 2022