راولپنڈی(جنرل رپورٹر)چھائونی کے علاقے ضلع کچہر ی کے قریب بنے پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوںکیلئے بنایا گیا رننگ سٹاپ مستقل ٹرانسپورٹ اڈا بن گیا ،کلر سیداں،مندرہ،گوجرخان ،چک بیلی اور دیگر علاقوں کو جانے والی گاڑیاں کھڑی ہونے سے مسائل بڑھ گئے ،رپورٹ کے مطابق ضلع کچہری راولپنڈی کے باہر ضلعی حکومت کی جانب سے عوام کی سہولت کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیون کیلئے ایک سٹاپ بنایا گیا جو صرف ایسی گاڑیوں کیلئے تھا جو روٹ نمبر 7جوگولڑہ موڑ سے سواں اڈا اور روٹ نمبر 21جو ہائی کورٹ سے پاک سیکرٹریٹ اسلام آبادتک جانے والی گاڑیوں کیلئے تھا اور اسے رننگ سٹاپ کا نام دیا گیا کہ یہاں سے گاڑی آئے گی اور مسافروں کو سوار کرکے چلی جائے گی لیکن ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی مبینہ ملی بھت اور ان کی غفلت کی وجہ سے اس رننگ سٹاپ کو مستقل سٹاپ بنا دیا گیا ہے کیونکہ اس اڈے پر چک بیلی خان ،گوجر خان ،مندرہ، کلرسیداں اور دیگر علاقوں کو جانے والی گاڑیا غیر قانونی طور پر یہاں آکر کھڑی ہوجاتی ہیں اور اس وقت تک نہیں جاتیں جب تک کہ یہ گاڑیاں پوری طرح بھری نہ جائیں جس کی وجہ اس اڈا پر ہر وقت گاڑیوں کارش ہوجاتا ہے۔ جس سے سیکورٹی رسک بن جاتا ہے ،اس حوالے سے متعدد مرتبہ کارروائی کی گئی لیکن بے سود کیونکہ دوبارہ وہی صورت حال ہو جاتی ہے ،ضرورت اس امر کی ہے کہ متعلقہ اداریاپنے فرائض کو سمجھتے ہوئے کارروائی کریں۔