اسلام آباد( خبر نگار خصوصی ) اتوار 25رجب کو پورے ملک میں قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی کال پر ماتمی احتجاج کیا گیا اس موقع پر پاکستان تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ماتمی ریلیاں نکالی گئیں شہادت امام موسی کاظم علیہ السلام کی مجالس و جلوسوں کے دوران احتجاج کیا گیا ۔اس موقع پر مرکزی ماتمی احتجاجی ریلی امام بارگاہ جی سکس ٹو اسلام آبادسے پارلیمنٹ ہاؤس تک نکالی، قیادت تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید شجاعت علی بخاری، علامہ بشارت امامی، حاجی غلام مرتضی چوہان، آغا مرتضی موسوی آغا علی روح العباس موسوی سمیت دیگر علماء اور زعماء کررہے تھے۔ریلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہنچ کر احتجاجی ماتمی جلسے کی شکل اختیار کرلی جس میں علامہ بشارت امامی نے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ عزاداری کائنات کا سب سے موثر اور پرامن ترین احتجاج ہے جس سے ہر دور کے آمر و یزید خوفزدہ رہے ہیں۔، عزاداری نے ہی کربلا سے لیکر زندان بغدا د تک کی دہشت گردیوں کے خلاف مظلومانہ احتجاج کو عالمگیریت بخشی۔
قائد ملت جعفریہ کی کال پرپارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی ماتمی جلسہ
Feb 28, 2022