چکری(نامہ نگار)یونین کونسل موہری غزن کے سابق چیرمین ظہیر الدین بابر بھٹی نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کی ناقص پالیسیوں کی سزا عوام بھگت رہی ہے بدترین مہنگائی کے اس دور میں عوام دو وقت کی روٹی تو درکنار بجلی اور گیس کے بل بھی ادا نہیں کرسکتے جبکہ آئے روز آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافے کرکے عوام کی مشکلات بڑھا رہے ہیںحکمرانوں کو چاہیے کہ وہ عوامی اعتماد کو بحال رکھنے کے لئے بہتر فیصلے کریں اور انھیں ریلیف فراہم کریں انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے قائد چوہدری نثارعلی خان علاقائی تعمیر وترقی کے ہیرو مانے جاتے ہیں انھوں نے ہمیشہ عوامی مفادات میں فیصلے کیے ہم نے اپنی یونین کونسل میں ان کی زیرقیادت اربوںروپے کے منصوبے مکمل کرائے۔