کہوٹہ (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ محمد ظفرالحق کے ماموں زاد بھائی اور نائب صدر مسلم لیگ( ن) پنجاب راجہ محمد علی کے ماموں کرنل(ر) محمد آزاد کو سپردخاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ ممتاز عالم دین مذہبی سکالر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمٰن سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں اعلی فوجی،سول افسران،لیفٹنٹ جنرل اخترنواز ستی، لیفٹیننٹ جنرل جاوید الحسن، میجر جنرل واجدجی او سی مری،میجر جنرل اسد نواز،بریگیڈیر منصور جنجوعہ، بریگیڈیر فیصل جنجوعہ،بریگیڈیر عمر جنجوعہ،سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی،صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، لیگی رہنمامحمد ناصر راجہ،ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) شوکت اقبال جنجوعہ،سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض ،سابق چیئرمین یوسی دوبیرن خوردراجہ ظفراقبال بگہاروی،چیئرمین یوسی نارہ ماسٹرمحمدیونس،سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت، سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر،مسلم لیگ (ن ) برطانیہ کے محمدظریف راجہ، پی ٹی آئی رہنما راجہ ارشد آف بھورہ حیال، بریگیڈیر(ر) شاز الحق جنجوعہ ،رہنما جماعت اسلامی تحصیل کہوٹہ راجہ تنویراختر سمیت ہزاروں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
نماز جنازہ ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن سجادہ نشین در بار عالیہ بگہار شریف نے پڑھائی۔
راجہ محمد ظفرالحق کے ماموں زاد بھائی کرنل(ر) محمد آزاد سپردخاک
Feb 28, 2022