راولپنڈی (جنرل رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کینٹ کے سینئر نائب صدر آغاریاست کی سربراہی میں وفد کی مسلم لیگ ہاوس راولپنڈی ضلعی صدر و پولیٹیکل کوارڈینیٹر سپیکر پنجاب اسمبلی زبیر احمد خان سے ملاقات ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ(ق) میں شامل۔شمولیت اختیار کرنے والوں میں پی ٹی آئی کے رہنما نوید اختر، پی پی 12ْکے آرگنائزر عمران ندیم، وارڈ نمبر 5 سے راجہ محمد ندیم، وارڈ نمبر 2 سے محمد عمیر، وارڈ نمبر7سے محمد ایوب کھوکھر اور ن لیگ کے خاور علی شامل تھے۔اس موقع پر مرکزی نائب صدر شہباز گوشی، جنرل سیکرٹری و پولیٹیکل کوارڈینیٹر چوہدری شجاعت حسین جناب فیاض تبسم ، سینئر نائب صدر غضنفر علی مرزا، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری قمر لودھی، چیف آرگنائزر کینٹ خرم شہزاد، جاوید پیرزادہ اور دیگر رہنما بھی موجود ہیں۔