خانیوال‘ جہانیاں (نمائندہ خصوصی‘ نمائندہ نوائے وقت) آئی جی پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر کے تھانوں،چوکیوں اور پٹرولنگ پوسٹوں میں ڈینگی سپرے کروانے کا حکم دیدیا ڈینگی وباء میں تیزی آرہی ہے جس سے بچاؤ کیلئے تمام تر حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں اور سپرے کو یقینی بنایا جائے پٹرولنگ پوسٹیں کھلے علاقوں میں واقع ہونے کی وجہ سے ڈینگی سپرے فی الفور کروائی جائے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔
تھانوں‘ چوکیوں اور پٹرولنگ پوسٹوں پر انسدادڈینگی سپرے کرانیکا حکم
Feb 28, 2022