ظریف شہید (نامہ نگار)ظریف شہید ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کے لیے سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کودشواری کا سامنا ،اکثر مسافروں سے ریلوے عملہ کا جھگڑا بھی ہوجاتا ہے مسافروں کا کہنا ہے کہ جب ریلوے اسٹیشن ظریف شہید پر گاڑی میں سوار ہونے کے لئے ٹکٹ نہیں, پینے کا پانی نہیں،کوئی واش روم یا بیٹھک نے کے لیے بنچوں کا انتظام نہیں۔
. اور اکلوتی ٹرین زکریا ایکسپریس میں چند سیٹیں اور برتھ جو کہ نہ ہونے کے مترادف ہے جس کی وجہ سے کراچی ملتان آنے جانے والوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے اہلیان ظریف شہید بستی داد کوٹلی نجابت وہی بکھر رسول پور کے ریلوے کے اعلی حکام اور ڈی ایس ریلوے ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے اسٹیشن ظریف شہید ریلویکرنٹ ٹکٹ اور سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ظریف شہید کی عوام بھی ریلوے پاکستان کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کر ے۔
ظریف شہید ریلوے اسٹیشن پر سہولیات ناپید،مسافروں کو مشکلات
Feb 28, 2022