الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے این اے 33 ہنگو کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔شیڈول کے مطابق امیدوار آج سے اگلے ماہ کی 3 تاریخ تک ریٹرننگ افسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔پولنگ اس سال 10 اپریل کو ہوگی۔یہ نشست ایم این اے خیال زمان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔