عالمی ادارہ صحت نے یوکرین میں ضروری طبی امداد کی فراہمی کے لئے پولینڈ کے راستے محفوظ راہداری فراہم کرنے کامطالبہ کیاہے۔ڈبلیوایچ او کے سربراہ Tedros Adhanom Ghebryesusنے ایک بیان میں خبردارکیاہے کہ یوکرین میں ہسپتالوں کوآکسیجن کی فراہمی خطرناک حدتک کم ہوگئی ہے اور اکثرہسپتالوں میں موجودآکسیجن کاذخیرہ چوبیس گھنٹوں کے اندرختم ہوسکتاہے جس سے ہزاروں افراد کی زندگیاں داوپرلگ جائیں گی