حزب اختلاف انتشاراورافراتفری کی پالیسی پرعمل پیراہے:علی محمدخان

پارلیمانی امورکے وزیرمملکت علی محمدخا ن نے کہاہے کہ پرامن احتجاج ہرشہری کاآئینی حق ہے تاہم حزب اختلاف انتشاراورافراتفری کی پالیسی پرعمل پیراہے۔ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سندھ میں مسلسل حکمرانی کے باوجود پاکستان پیپلزپارٹی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ہے۔علی محمدخان نے کہاکہ حزب اختلاف بدعنوانی کے مقدمات میں اپنے رہنماوں کے لئے ریلیف حاصل کرنے کی خاطر ڈرامہ کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف حکومت سے این آراوحاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے تاہم وہ اس میں کامیاب نہیں ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن