حکومت تعلیمات قرآن کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، نورالحق قادری

مذہبی امور کے وزیر نوارلحق قادری نے کہا ہے کہ حکومت قرآن کی تعلیمات کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔پیر کے روز لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آٹھویں سے دسویں جماعت تک سیرت النبی ﷺ پڑھائی جارہی ہے۔نورالحق قادری نے کہا کہ ایوان بالا میں ایک بل تیار کرلیا گیا ہے جس کا مقصد غلطیوں سے پاک قرآن کی اشاعت یقینی بنانا ہے جبکہ مقدس اوراق کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کیلئے بھی ایک یونٹ بنایا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن