پاکستان‘ بھارت آبی تنازعہ: دی ہیگ میں غیر جانبدار ماہر کی سماعت شروع


دی ہیگ (نیٹ نیوز) پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعہ پر گزشتہ روز دی ہیگ میں دونوں ملکوں کے درمیان غیرجانبدار ماہر کے سامنے کیس کی سماعت شروع ہو گئی۔ غیرجانبدار ماہر مائیکل لینو کا تقرر عالمی بنک کی معاونت سے عمل میں آیا تھا۔ پاکستان نے بھارتی آبی منصوبوں کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں کے ڈیزائن پر اعتراض کیا تھا۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان نے بھارت سے متنازع آبی منصوبوں کے معائنے کا شیڈول فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ذرائع وزارت آبی وسائل کے مطابق غیرجانبدار ماہر  آج  تک کیس سنے گا۔ پاکستانی وفد سیکرٹری آبی وسائل حسن ناصر جامی کی سربراہی میں ہیگ میں موجود ہے۔ وفد میں انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ اور اٹارنی جنرل آفس کے حکام بھی شامل ہیں۔ بھارت نے دریائے جہلم پر 330 میگاواٹ کا کشن گنگا پن بجلی منصوبہ لگایا ہے۔ بھارت دریائے چناب پر 850 میگاواٹ کا رتلے پن بجلی منصوبہ لگا رہا ہے۔ پاکستان کے اعتراضات ہیں کہ ان منصوبوں سے پاکستان کو پانی کا بہاؤ کم ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...