لاہور (آئی این پی ) جیل بھرو تحریک کے دوران گرفتار رہنماوں کی بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواستوں پر پنجاب حکومت نے گرفتاریاں دینے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنماوں سے متعلق رپورٹ جمع کروا دی۔ پنجاب حکومت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی، اسدعمر اور اعظم سواتی سمیت 9 رہنماوں کو 30 روزکے لیے مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او )کے تحت نظربندکیا ہے۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے لاہور ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں77 لوگوں کو نظر بندکیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور نے نظر بندی کے احکامات جاری کیے۔
پی ٹی آئی رہنمائوں کو 30 روزکیلئے ایم پی او کے تحت نظربندکیا ہے:پنجاب حکومت
Feb 28, 2023