اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ سستا‘ سونے کی قیمت مستحکم رہی


کراچی (کامرس رپورٹر ) انٹربنک اور اوپن مارکیٹ میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔ انٹر بنک میں امریکی ڈالر 7 پیسے سستا ہو کر 259 روپے 92 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے سستا ہو کر 265 روپے کا ہو گیا۔ دوسری طرف  پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کسی قسم کا ردوبدل نہیں ہوا۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 94 ہزار 100 روپے برقرار ہے۔

ای پیپر دی نیشن