ہرنائی:نامعلوم افراد نے 4کانکن قتل کر دئیے،11کانیں بھی جلادیں


ہرنائی (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے علاقے  ہرنائی میں مسلح افراد نے کول مائنز ایریا میں کان کنوں پر فائرنگ کر دی۔ لیویز حکام کے مطابق فائرنگ سے چار مزدور قتل اور تین زخمی ہو گئے۔ مسلح افراد نے مزدوروں کے ڈیرے میں گھس کر فائرنگ کی اور کوئلے کی 11 کانوں کو بھی آگ لگا دی۔ علاقے کی ناکہ بندی کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ واقعہ میں جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

ای پیپر دی نیشن