عمران سیاست کی سب سے بڑی حقیقت‘ پی ڈی ایم کی سازش ناکام ہو گی: پرویز الٰہی


گجرات‘ لاہور (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) پرویز الٰہی نے گجرات میں ضلع کونسل کے سابق چیئرمین، ارکان ضلع کونسل اور پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب میں کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کی سب سے بڑی حقیقت ہیں۔ عمران خان کا راستہ روکنے کی پی ڈی ایم کی ہر سازش انشاءاللہ ناکام ہو گی۔ عمران خان نے پارٹی صدر بنا کر عزت دی ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے۔ ہمارا خاندان، ہمارے حمایتی اور جس کو ہم سے محبت ہے، سب دل جان سے عمران خان کے ساتھ چلیں۔ اس موقع پر محترمہ سمےرا الٰہی، صفیہ جاوید چودھری، امجد پرویز بٹ، شمشاد ملہی، ضمیر شاہ، عاطف شاہ، عکاظ متہ، شیخ شہکاز اسلم، طاہر ترکھا، نعمان اکبر منگووال، ملک رشید احمد، ساجد دلشاد، نجم الحسن بھٹی، توصیف لیاقت، عرفان بشیر کنگ، چودھری اقبال سوک کلاں و دیگر موجود تھے۔ پرویزالٰہی نے کہا کہ راجن پور میں عوام نے پی ٹی آئی امیدوار محسن لغاری کو کامیابی دے کر وفاقی اور پنجاب نگران حکومت کو بھرپور جواب دے دیا۔ راجن پور کے عوام کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ظلم اور جبر کے ہر ہتھکنڈے کا منہ توڑ جواب دیا، راجن پور کے انتخابی نتائج نے ایک بار پھر عمران خان کی مقبولیت پر مہر ثبت کر دی ہے۔ پی ڈی ایم عدلیہ کے خلاف مہم سے باز رہے، عدلیہ آئین کے ساتھ کھڑی ہے اس کو دباﺅ میں نہیں لایا جا سکت۔ دوسری جانب چودھری پرویز الٰہی ‘ مونس الٰہی نے ملتان پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں جرنلسٹس گروپ کے شکیل انجم کو بارہویں مرتبہ صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے۔
پرویز الٰہی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...