متحدہ کے مردم شماری پر اعتراضات، خود شماری کی تاریخ بڑھانے کا مطالبہ 


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان نے مردم شماری پر اعتراض اٹھا دیئے۔ ایم کیو ایم نے چیف شماریات کو ہنگامی مراسلہ جاری کر دیا۔ ایم کیو ایم نے خط میں لکھا ہے آبادی کو مکمل گننے کیلئے سارا عمل شفافیت کے ساتھ کیا جائے۔ ایم کیو ایم نے وفاقی ادارہ شماریات سے قومی مردم شماری کیلئے دن بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔ ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ گھر شماری کیلئے تین کے بجائے 10 دن مختص کئے جائیں۔گزشتہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو آدھا دکھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ایسا کام ہوا جس سے اس شہر کے لوگوں میں کوئی بددلی پیدا ہوئی تو اس کا نقصان پورے پاکستان کو ہو گا۔
متحدہ اعتراضات

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...