بہادر کشمیری بھارتی غلامی کا طوق ہر قیمت پراتار پھینکیں گے: مشعال ملک


اسلام آباد(خبرنگار)پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی لہر اور دنیا کی بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ہندوتوا فاشسٹ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ بہادر کشمیری ہندوستانی غلامی کا طوق ہر قیمت پراتار پھینکیں گے ان خیالات کا اظہار مشعال ملک نے قائداعظم یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیاسیمینار سے آذربائیجان کے سفیر نے بھی خطاب کیامشعال ملک نے کہا کہ آذربائیجان کی طرف سے بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف کشمیر کی آزادی کی جنگ کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کے عوام اور حکومت نے ہمیشہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی مکمل حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی کے لوگوں نے ہمیشہ اسی انداز میں جواب دیا اور آذربائیجان کے خلاف آرمینیائی مسلح افواج کی جارحیت اور خاص طور پر المناک نسل کشی کی شدید مذمت کی جو کہ آذربائیجان کے خلاف آرمینیائی قوم پرستوں کی نسل کشی کا خونی باب ہے۔
مشعال ملک

ای پیپر دی نیشن