سرکاری و نجی میڈیکل کالجوں میں  کلاسز کا آغاز کل  سے ہوگا


 لاہور(نیوز رپورٹر)پنجاب کے سرکاری و نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں سیشن 23-2022 کی کلاسز کا آغاز کل سے ہوگا۔ نئی کلاسز کو نئے نصاب کے مطابق پڑھانے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام گزشتہ روز فیکلٹی کیلئے تربیتی ورکشاپس کا آغاز ہوگیا۔ فیکلٹی کیلئے 9 تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جارہا ہے جن میں 252 فیکلٹی ممبرز کو ماڈیولر نصاب پڑھانے کی ٹریننگ دی جائے گی۔ یو ایچ ایس ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام ہونے والی یہ ورکشاپس دو دن جاری رہیں گی۔ 

ای پیپر دی نیشن