لاہور(خصوصی نامہ نگار)منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر رانا وحید شہزاد نے کہا ہے کہ یوتھ کو متشدد رویوں،انتہا پسندانہ رجحانات اور نشے سے بچانا آج کے بڑے چیلنج ہیں۔نوجوانوں کی کردار سازی،والدین، اساتذہ،ریاست اور دینی و اصلاحی تحریکوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور،فیصل آباد،شیخوپورہ کے منہاج یوتھ لیگ کے ضلعی عہدیداران کے اجلاسوں میں کیا۔رانا وحید شہزاد نے کہاکہ ہمیں فخر ہے کہ ہماری قیادت تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کر رہے ہیں۔شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے نوجوانوں کو علم اور امن سے محبت کرنا سکھایا ہم ان کی تربیت اور فکر کے مطابق علم و امن کے اس پیغام کو ہر نوجوان تک پہنچائیں گے۔