شہدائے پولیس کو خراج عقیدت‘فیملیز نے پی ایس ایل میچ سٹیڈیم میں دیکھا

Feb 28, 2023


لاہور(نامہ نگار)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے تحت گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران لاہور پولیس کا شہدا پولیس کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا خوبصورت انداز دیکھنے میں آیا۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر لاہور پولیس کے 35 شہدا کی فیملیز کو پاکستان سپر لیگ سیزن ایٹ کا میچ دکھانے کے انتظامات کئے گئے۔شہدا پولیس کی فیملیز کو لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کرکٹ میچ دکھایا گیا۔شہدا پولیس کی فیملیز کی نجی بینکویٹ ہال میں کھانے پینے کی اشیاءسے تواضع کی گئی۔ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیرشہدا کی فیملیز سے گھل مل گئے۔ایس ایس پی ایڈمن کی قیادت میں شہدا پولیس کی فیملیز کو مکمل پولیس پروٹوکول میں قذافی سٹیڈیم پہنچایا۔قذافی سٹیڈیم عمران خان گیٹ پر ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر،اےس ایس پی آپریشنز صہیب اشرف، ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر ،سینئر پولیس افسران نے شہدا پولیس کی فیملیز کا استقبال کیا۔پولیس ریسپانس فورس کی گاڑیوں کے قافلے میں شہدا کے اہل خانہ اور بچے قذافی سٹیڈیم پہنچے۔ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر ،ایس ایس پی ایڈمن،نے شہداءپولیس کی فیملیز کو قذافی سٹیڈیم خوش آمدید کہا۔ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے شہدا کے بچوں میں پھول اور تحائف تقسیم کئے۔بلال صدیق کمیانہ نے ڈولفن شہید اہلکار محسن کے بچے سے ہاتھ ملایا،شفقت کا اظہار کیا۔سی سی پی او لاہور کی لاہور قلندرز کے مالک سے ملاقات کی۔بلال صدیق کمیانہ نے شہدا پولیس کے اہل خانہ اور بچوں کو پی ایس ایل میچ دکھانے پر شکریہ ادا کیا۔لاہور قلندرز کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شہداءپولیس کی ٹی شرٹ پر دستخط کیے۔لاہور قلندرز ٹیم کے کھلاڑیوں نے بینرز لہرا کے شہدا پولیس کےساتھ اظہار یکجہتی کیا۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ اور ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے شہداءپولیس کے بچوں میں لاہور قلندرز کے مونو گرام والی ٹی شرٹس، پھول اور تحائف تقسیم کئے۔قذافی سٹیڈیم کے اند شہدا پولیس کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ایس پیز، سینئر پولیس افسران نے شہداءپولیس کے بچوں کےساتھ وقت گذارا۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران جان قربان کرنے والے بہادر اہلکار ہمارا فخر ہیں،شہدا کی فیملیز کو سٹیڈیم مدعو کرنے کا مقصد شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔شہدا پولیس امن و عامہ کو برقرار رکھنے کی روشن مثالیں ہیں۔لاہور پولیس اپنے شہدا کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزیدخبریں