پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں پہلے 7ماہ میں 15فیصدکی کمی 


اسلام آباد (اے پی پی)پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادو ں پر 15 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کیاعدادوشمار کے مطابق جولائی سے جنوری 2023 تک کی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 4.890ارب روپے کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 5.734 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ جنوری میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 688 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا  جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں ایک فیصد زیادہ ہے۔
 گزشتہ سال جنوری میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 678 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ دسمبر کے مقابلہ میں جنوری میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد کااضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ دسمبر میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم  650 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو جنوری میں بڑھ کر 688 ملین ڈالر ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...