بنک اسلامی کی جانب سے سرسبز مستقبل کیلئے شجر کاری مہم ریلی،100پودے لگائے

Feb 28, 2023


لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان کے بڑے اسلامی مالیاتی ادارے بنک اسلامی نے ماحولیاتی استحکام کو فروغ دینے کیلئے اسلام آباد میں شجر کاری مہم اور ایک بائی سائیکل ریلی کا انعقاد کیا۔ شجر کاری مہم کا انعقاد اسلام آباد کے ایف نائن پارک میںکیا گیا جہاں تقریباً100 کے قریب پودے لگائے گئے۔ اس موقع پر بنک اسلامی کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی جنہوں نے جوش وخروش کے ساتھ مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رضوان عطا، کنٹری ہیڈ ڈسٹری بیوشن، بنک اسلامی نے کہا،" ہم بنک اسلامی میں معاشرے اور ماحول پر مثبت اثرات مرتب کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور یہ شجر کاری مہم موسمیاتی تبدیلی سے لڑنے اور سب کیلئے پائیدار مستقبل کی تعمیر کیلئے ایک چھوٹی سے کوشش ہیـــ"۔ یہ اقدام بنک اسلامی کے پائیدار مستقبل کی تعمیر کیلئے بنک کے عزم کا حصہ ہے۔ بنک نے اپنے کاربن کے اخراج کو کم کرنے کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں جن میں بنک کی بہت سی برانچوں کی شمسی توانائی پر منتقلی شامل ہے۔ سماجی طور پر ایک ذمہ دار ادارے کے طور پر بنک اسلامی کمیونٹی کی فلاح وبہبود کیلئے ہمیشہ آگے رہا ہے اور یہ شجر کاری مہم معاشرے اور ماحول پر مثبت اثرڈالنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ملک بھر کے 130 سے زائد شہروں میں 380 سے زائد برانچوں کے وسیع نیٹ ورک کے ساتھ بنک اسلامی وہ پہلا تجارتی بینک ہے جس نے 31 مارچ،2005 کو سٹیٹ بنک آف پاکستان سے اسلامک بینکنگ پالیسی 2003 کے تحت اسلامی بینکاری کا لائسنس حاصل کیا۔ بنک نے 07 اپریل،2006 کو اپنے عملی امور کا آغاز کیا نیز بنک اپنے تمام کسٹمرز کوشرعی اصولوں پر مبنی ریٹیل بینکنگ، انویسٹمنٹ بینکنگ ، کنزیومر بینکنگ اور ٹریڈ فنانس پراڈکٹس کی پیشکش کرتا ہے۔ 

مزیدخبریں