لاہور(سپورٹس ڈیسک ) انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ۔ انگلینڈ کو میچ جیتنے کیلئے مزید 210رنز جبکہ میزبان نیوزی لینڈ کو9وکٹیں درکار ہیں ۔ کیویز ٹیم فالو آن کا شکار ہونے کے بعد دوسری اننگز میں 483رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔ انگلینڈ کو میچ جیتنے کیلئے 258رنز کا ہدف ملا ‘مہما ن ٹیم نے کھیل کے چوتھے دن کھیل کے اختتام تک ایک وکٹ پر 48رنز بنا لئے تھے ۔
انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 435رنز آٹھ کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کی تھی جبکہ نیوزی لینڈ نے 209رنز بنائے تھے ۔