سعودی عرب میں مہنگا ترین گھڑ دوڑ مقابلہ ، جاپان کے پنتھالاسا نے جیت لیا


لاہور(سپورٹس ڈیسک)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں ہونیوالے دنیا کے بیش قیمت گھوڑوں کی دوڑ کے ایونٹ سعودی کپ 2023میں جاپان کے پنتھالاسا نے گھڑسواری کا مقابلہ جیت لیا  ۔ انہوں نے  1800میٹر کا فاصلہ 1:50:80منٹ میں طے کیا۔انعام میں  گھوڑے کا ماڈل اور گھڑسوارکا ہیلمٹ دیا گیا۔ پنتھالاسا نے دو کروڑ ڈالر انعامی رقم حاصل کی۔
 حامل گروپ ون سعودی کپ ریس میں باب بافرٹ کی تربیت یافتہ کنٹری گرامر کو شکست دی تھی، اس پرجوکی میں فرینک ڈیٹوری سوار تھے،سعودی کپ 2023 کی دوڑ کی سرگرمیوں کا آغاز جمعہ سے ہوا تھا اور اس میں مجموعی طور پرساڑھے تین کروڑڈالرکے انعامی پول کو16مراحل میں تقسیم کیا گیا تھا۔سعودی ولی عہد کے ہمراہ وزیر مملکت شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد، الریاض ریجن کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز، وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل اور نیشنل گارڈ کے وزیر شہزادہ عبداللہ بن بندربن عبدالعزیز بھی مقابلے دیکھنے کے لیے آئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...