کسی پروگرام کو شروع کرنا آسان جاری رکھنا مشکل : طاہر زمان 


 لاہور(سپورٹس رپورٹر) اولمپیئن طاہر زمان نے کہا ہے کہ لاہور قلندر کی ٹاپ مینجمنٹ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے کرکٹ کے بعد ہاکی میں ٹیلنٹ ہنٹ کے حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں۔ لاہور قلندر اور پی ایچ ایف نے ٹیلنٹ ہنٹ کے حوالے سے اوپن ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا جس سے بہترہن ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے۔پہلے مرحلے میں کراچی میں منعقد ٹرائلز میں ہزاروں کھلاڑیوں نے دیگر صوبوں سے شرکت کی۔اب دوسرے مرحلے میں لاہور میں ٹرائلز منعقد کئے جائیں گے جس میں نہ صرف لاہور بلکہ پنجاب‘کے پی کے‘آزاد کشمیر‘گلگت بلتستان‘اسلام آباد سمیت دیگر صوبوں سے بڑی تعداد میں کھلاڑی شریک ہونگے۔ کسی بھی پروگرام کو شروع کرلینا اتنا مشکل نہیں ہوتا جتنا اس کام کو جاری رکھنا ہوتا ہے۔ مجھے امید ہے لاہور قلندر اس مشن کو پی ایچ ایف کے ساتھ جاری رکھے گی.اکہ ہاکی کو اسکا کھویا ہوا مقام واپس مل سکے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...