اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ نے نقیب اللہ کیس میں بری ہونے والے سابق ایس ایس پی راو¿ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کردیا۔سپریم کورٹ میں جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سابق ایس ایس پی راو¿ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔سابق ایس ایس پی راو¿ انوار نے نقیب اللہ کیس میں ٹرائل کورٹ سے بریت کے بعد اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔دورانِ سماعت عدالت نے کہا کہ وکیل کے مطابق راو¿ انوار کے خلاف جو کیس تھا وہ اب ختم ہوچکا ہے اور راو¿ انوار کسی اور کیس میں مطلوب بھی نہیں۔عدالت نے درخواست پر مختصر سماعت کے بعد وزارت داخلہ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی کردی۔واضح رہے کہ راو¿ انوار کا نام نقیب اللہ محسود قتل کیس میں ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا، ٹرائل کورٹ نے اس کیس میں راو¿ انوار کو بری کردیا ہے۔
سپریم کورٹ راﺅ انوار کیس