لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق گورنر پنجاب اور معروف قانون دان لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن کی جانب سے صدر مملکت کو انکار کرنا پاکستان میں ایسا کبھی نہیں ہوا صدر کی تضحیک کی گئی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے آئین میں واضح ہے 90 دن کے اندر الیکشن ہوں گے، کبھی الیکشن کمشن اور کبھی گورنر انکار کر دیتے ہیں، سپریم کورٹ نے بروقت نوٹس لیا ہے۔ پنجاب میں 13 اپریل سے پہلے الیکشن ہو سکتے ہیں، یہ نہیں ہوسکتا گورنر آئین کی خلاف ورزی کرے، گورنر غلط وجہ بیان کر رہے ہیں، کیا ہی اچھا ہو پورے ملک میں عام انتخابات اکٹھے کرائے جائیں، مریم بی بی ایک یلغار کر رہی ہیں ۔ الیکشن میں ایک گھنٹے کی بھی تاخیر نہیں ہو سکتی، الیکشن کے بغیر آئین بھی زندہ نہیں رہتا ۔فیصلہ آجائے گا جو بھی فیصلہ ہوگا ہمیں منظور ہوگا۔
لطیف کھوسہ
13اپریل سے پہلے الیکشن ہو سکتے ہیں، جو فیصلہ آئے منظور ہوگا: لطیف کھوسہ
Feb 28, 2023