اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا۔ حکام پاور ڈویژن کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے 21 نئے ترقیاتی منصوبے تیار کئے ہیں۔ رواں مالی سال تمام ڈسکوز کے آپریشنز اور مینجمنٹ میں 13 فیصد کا کٹ لگایا ہے۔ وزارت توانائی نے آئندہ مالی سال کیلئے 298 ارب روپے مانگ لئے۔ آئندہ مالی سال پاور سیکٹر کے 102 منصوبے رکھے ہیں۔ اکیاسی جاری اور 21 نئے منصوبے شامل کئے ہیں۔ وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ملک میں بعض ایسے فیڈرز ہیں جہاں سے 98 فیصد تک بل نہیں مل رہے۔ بلز اور چوری کے معاملے پر کمیٹی ان کیمرہ بریفنگ لے۔ آئی ایم ایف کی ٹیم آئی‘ ایک ایک فگر ڈسکس کرنا پڑا۔ آئی ایم ایف کو ایک ایک چیز پر مطمئن کرنا پڑا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ان کیمرہ کے بجائے یہ تمام چیزیں پریس میں آنی چاہئیں۔ خرم دستگیر نے کہا کہ اگلے 4 سے 6 ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔ آئی ایم ایف سب سے زیادہ گفتگو پاور سیکٹر کے ساتھ ہوئی۔ ہم نے بجلی کی قیمت 3 حصوں میں بڑھائی ہے۔
وزیر توانائی
4 سے 6 ماہ میں بجلی مزید مہنگی ہو گی: خرم دستگیر
Feb 28, 2023