لاہور (خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے وفد کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ملاقات کی۔ جس میں سیاسی صورتحال سمیت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں شخصیات نے اتفاق کیا کہ ملک اس وقت کسی خلفشار اور انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا، ملک کی ترقی کے لیے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ذاتیات کی بجائے ملک کے لیے متحد ہونا ہو گا۔ وفد میں جے یوآئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان ، مولانا فضل الرحمان درخواستی، مولانا صفی اللہ، مولانا سلیم اللہ قادری، محمد افضل خان، حافظ فہیم الدین، صاحبزادہ احمد الرحمان درخواستی شامل تھے۔
غفور حیدری