اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر برائے ماحولیات شیری رحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ اور بینچ کے اندر تقسیم نے نظام انصاف پر سوال اٹھا دیے ہیں۔ بینچ میں شامل ججز نے ہی ازخود نوٹس اور اسمبلیوں کے تحلیل ہونے پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔وفاقی وزیر نے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ عدالت فل کورٹ بینچ کی تشکیل دے کر عدلیہ میں تقسیم اور ’ہم خیال بینچ‘ کا تاثر ختم کرے۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 63 کی تشریح پر بھی فل کورٹ بینچ کا جائز مطالبہ مسترد کیا گیا تھا، اس فیصلے کی وجہ سے ایک جماعت کو فائدہ ہوا اور عدالت میں تقسیم کھل کر سامنے آ گئی، ایک بار پھر معزز عدلیہ کو اپنا تقسیم شدہ اور متنازع تاثر زائل کرنے کی ضرورت ہے۔
شیری رحمن
عدلیہ اور بنچ کے اندر تقسیم نے نظام انصاف پر سوال اٹھا دئیے: شیری رحمن
Feb 28, 2023