یوکرائن (نیٹ نیوز) یوکرائن کے سابق باکسنگ چیمپئن ولادیمیر کلٹشکو نے لیبرڈ ٹینک چلاتے ہوئے ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کر دی۔ یہ ٹینک جرمنی کی طرف سے یوکرائن کو روس کے خلاف جاری جنگ میں لڑائی کیلئے دیا گیا ہے۔ ویڈیو میں کلٹشکو کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ ٹینک چلائیں گے۔ انہوں نے جرمنی اور دیگر تمام آزاد ممالک کا شکریہ ادا کیا کہ وہ یوکرائن کو اس مشکل گھڑی میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔ 46 سالہ باکسر دارالحکومت کیف کے میئر وٹالی کلٹشکوکے بھائی ہیں۔
یوکرائنی باکسر، ٹینک