اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ روایتی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ ’سائبرقوت‘ کا حصول ملک کو استحکام اور ترقی کی تیز ترین راہ پر گامزن کر سکتا ہے، بھارت پاکستان کے خلاف ایک منظم ڈس انفارمیشن مہم جاری رکھے ہوئے ہے جس کا موثر مقابلہ کرنے کیلئے سائبر اور بہتر انفارمیشن صلاحتیوں کے حصول سے کیا جا سکتا ہے۔ بھارت نے ای یو ڈس انفو لیب کی جانب سے پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈا نیٹ ورک بے نقاب ہونے کے باوجود سبق نہیں سیکھا۔ ایئر یونیورسٹی کے 10ویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے دنیا کی پانچویں آبادی والے ملک میں عصری شعبوں بالخصوص مصنوعی ذہانت، سائبر اسپیس اور ڈیٹا سے چلنے والی ٹیکنالوجی میں علم حاصل کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے جوہری ڈیٹرنس جیسے روایتی دفاع میں پیشہ ورانہ مہارت حاصل کی ہے تاہم سائبر اسپیس میں مضبوط قدم جمانا بھی بقا ئ کے لیے ضروری ہے۔
عارف علوی
سائبرقوت کا حصول ملک کو استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ،صدر عارف علوی
Feb 28, 2023