اسلا م آبا د (فر حا ن علی )پا کستانی سفارتخا نہ بر لن میں ما لی گھپلو ں پر تحقیقات کا آغاز، سابق ملا زم نے تحر یر ی درخواست میں ہوشربا انکشافات کر دئیے۔تحر یر ی درخواست اور انکو ائر ی کے احکا مات کے دستاویز نو ائے وقت نے حا صل کر لیے ان دستاویزات کے مطا بق پا کستانی سفارتخا نہ بر لن میں ہیڈ آف چا نسلر ی کا مران دنگل نے سفارتخانے کے چوتھے اور پانچویں فلور ایک با ورچی خا نہ اور دو غسل خا نے 2لا کھ یو رو جو پا کستانی 5کروڑ 58لاکھ73ہزار 678روپے میں بنوادئیے جبکہ کا غذات میں اشر ف نا می ما لی کی تنخواہ 2200یو رو جو پا کستانی 6لا کھ 14ہزار روپے بنتی ہے مئی 2020سے اکاﺅ نٹ نمبر ڈی ای 12100400480866600001 میں بھیج رہا ہے۔دستاویزات کے مطا بق پا کستانی سفارتحا نہ بر لن میں 2020سے بطور ہیڈ آف چانسلری کام کر نے والے کا مرا ن دنگل نے کا غذات میں 3مئی 2021کو واﺅچر نمبر 46 سے ایم ایس آئی کے ای اے کو 12457یو رو جو کہ پا کستانی 34لا کھ 80ہزار روپے کی رقم منتقل کی جبکہ حقیقت میں مو صوف نے یہ رقم ایم ایس ایکیا کو نہیں بلکہ پا کستانی اکا ﺅ نٹ نمبر ڈی ای 46610500000049101829میں منتقل کی۔ کا مران دنگل کی داستان کر پشن کا اختتام یہیں پر ہی نہیں ہو تا بلکہ ہر مہینے سفیر کی بیوی کےلئے دوائی بھجوانے کےلئے مو صوف ہر مہینے سفارتخا نے میں ہوائی ٹکٹ کی انوائس بھی دیتا رہا۔ دستاویزات کے مطا بق کا مران دنگل پا کستانی سفارتخا نہ بر لن میں منعقد ہو نے والی تقر یبا ت میں مہما نوں کے لیے ایک بر یا نی کی پلیٹ کا بل 7یو رو کی بجا ئے 40یورو سال 2020سے کاغذات میں ادا کررہا ہے ۔ پا کستانی سفارتخا نہ بر لن میں سابق ایڈمن اسسٹنٹ ابو بکر احمد کی درخواست پر شکایت کا ازالہ کر نے کےلئے وزارت خا رجہ میںڈائر یکٹر جنرل ایچ آر اینڈ سی پی شہبا ز حسین نے پاکستانی مشن بر لن میں چارج ڈی افئیر سے جواب طلب کر لیا ہے۔ نو ائے وقت نے پا کستانی سفارت خانہ بر لن میں ہیڈ آف چانسلر ی کا مران دنگل سے ان کا مو قف جا ننے کےلئے رابطہ کیا تو کا مران دنگل نے یہ کہتے ہو ئے انکا ر کر دیا کہ کو ڈ آف کنڈکٹ کے مطا بق صحافیو ں سے بات نہیں کر سکتے آپ وزارت خا رجہ کے تر جما ن سے بات کر لیں۔
تحقیقات