مردان میں نشے کے عادی سکول پرنسپل کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق‘ بیوی زخمی

 مردان(آئی این پی ) تخت بھائی میں آئس نشے کے عادی سکول پرنسپل نے گھر کے اندر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بیٹا جاں بحق اور بیوی شدید زخمی ہوگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقعہ پیرسدی کے علاقے میں پیش آیا۔ ملزم کی شناخت شاہ جہان کے نام سے ہوئی جو گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کالام سوات کا پرنسپل ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم آئس نشے کا عادی ہے۔ اس نے گھر کے اندر فائرنگ کی۔ ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمی بیوی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو تخت بھائی اسپتال منتقل کیا جاں سے پھر ایم ایم سی منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے قانونی چارہ جوئی شروع کردی ہے۔
مردان سکول پرنسپل بیٹا قتل

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...