ڈاکو¶ں نے متعدد شہریوں سے نقدی، زیور، قیمتی سامان لوٹ لیا 


لاہور (نامہ نگار) لاہور ڈاکوﺅں اور چوروں نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوو¿ں نے شمالی چھاو¿نی میں مصور کے گھر گھس کر اہلخانہ کوگن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر6 لاکھ70 ہزار, زیورات، موبائل فون اور دےگر سامان، نصیر آباد میںسعادت اور اس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر 4لاکھ روپے مالےت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، فیکٹری ایریا مےں سجاد اور اس کی فیملی سے 1لاکھ 45ہزار موبائل فون، اقبال ٹاو¿ن میں طاہر سے اےک لاکھ 40ہزار اور موبائل فون، شادباغ میں گن پوائنٹ پر یاسر سے 80ہزار اور موبائل فون، ہنجروال میں عاطف سے70ہزار موبائل فون، نواں کوٹ مےں عاقب سے60ہزار اور موبائل فون، شادمان میں خالد سے 55ہزار اور موبائل فون، لاری اڈہ مےں شہزاد سے 50ہزار، گڑھی شاہو میں ارشد سے گن پوائنٹ پر 30ہزار نقدی و موبائل فون لوٹ لےا۔ چوروں نے سمن آباد میں فارق کے گھر کے تالے توڑ کر 3لاکھ 70 ہزار، زیورات اور دےگر سامان، اقبال ٹاو¿ن اور ڈیفنس اے سے2 گاڑیاں جبکہ شیراکوٹ، سندر، داتا دربار، کوٹ لکھپت، مزنگ اور اچھرہ کے علاقوں سے 6 موٹر سائیکلیںچوری کر لےں۔
ڈاکے

ای پیپر دی نیشن