حکومت پورے ملک میں پولیس گردی کروا کر ڈرانا دھمکانا چاہتی ہے: شہباز گل

پی ٹی آئی رہنماشہباز گل نے کہا ہے کہ حکومت پورے ملک میں پولیس گردی کروا کر ڈرانا دھمکانا چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر سنیئر اور منجھے ہوئے رپوٹرز ثاقب بشیر شاہ خالد اور دوسرے ساتھیوں پر تشدد ایک وحشی سوچ کا نتیجہ ہے اور صحافیوں پر اس طرح کا تشدد انکی ہار ہے. اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے مزید کہا کہ یہ حکومت پورے ملک میں ہر کسی پر پولیس گردی کروا کر ڈرانا دھمکانا چاہتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...