اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کو توہین عدالت کیس میں غیر حاضری پر جاری شوکاز نوٹس واپس لے لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے ڈی سی اسلام آباد کو توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران غیر حاضر رہنے پر جاری شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ ڈی سی اسلام آباد اپنے وکیل راجہ رضوان عباسی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور عدالتی سماعت سے غیر حاضر ہونے پرجاری کیے گئے شوکاز نوٹس کو واپس لینے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے شوکاز نوٹس ڈسچارج کر دیا۔ ڈی سی اسلام آباد کی غیرمشروط معافی کی استدعا مسترد، عدالت نے بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی سی اسلام آباد کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودیہ جانے اور آئندہ سماعت پر حاضری سے استثنیٰ دینے کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے کہا توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ ہے جو جمعہ کو سنایا جائے گا۔ عدالت نے مزید کہا کہ فیصلے کے روز ملزم کا ہونا لازم ہے۔ استثنیٰ کی درخواست خارج کی جاتی ہے، دو تین دن رہ گئے ہیں، جمعہ کے بعد یہ بے شک بیرون ملک چلے جائیں۔